اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،
ہائی سپیڈ ڈیزل چار روپے 50 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔اس طرح حکومت نے عوام پر عید سے پہلے ہی پٹرول بم گرا دیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے یکم جون سے ہو جائے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 13 فیصد جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے،پٹرول کی قیمت میں 4روپے26 پیسے فی لیٹر کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت112روپے68پیسے فی لیٹرہو گی،ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گی، اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 69پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 98 روپے 46پیسے فی لیٹر ہو گی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم جون رات12بجے سے ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 13 فیصد جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد کردی گئی ہے۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھیجی تھی جس میں 8 روپے تک قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔