منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بائیو میٹرک نہ کرانے والے سینکڑوں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئیں 

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ کے نیشنل بینک میں بائیو میٹرک نہ کرانے والے 900 سے زائد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کردی گئیں سرکاری ملازمین کا بنک انتظامیہ کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک سے تنخواہیں وصول کرنے والے نو سو سے زائد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی

جس پر مرد وخواتین ملازمین نے گرمی اور روزہ کی حالت میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا سیلری نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین پریشان ہوگئے بائیو میٹرک نہ کرانے والے متاثرین میں میونسپل، واپڈا ودیگر عملے کے ملازمین شامل ہیں احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ عید سر پر ہے بچوں کے لئے شاپنگ بھی کرنی ہے اوپر سے بنک انتظامیہ ہمیں تنگ کررہی ہے اور سیلری نہیں دے رہے یہاں پر سیکیورٹی کے انتظامات بھی درست نہیں ہیں جہاں خواتین لائن میں لگی ہوئی ہیں وہیں پر انتظامیہ نے مردوں کو بھی لائن میں کھڑا کیا ہوا ہے گرمی کی شدت بھی زیادہ ہے نا کوئی پنکھے کا انتظام ہیاس موقع پر آپریشن منیجر عبدالخالق سنجرانی کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار ملازمین کو بائیو میٹرک کا کہا ہے لیکن ملازمین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اب جب کہ اوپر سے سسٹم بند ہوگیا ہے اس باری میں ملازمین کو سوچنا چاہئے تھا اور عید سر پر ہے یہ ملازمین عید کیسے گزاریں گے لیکن ان ملازمین کی خاطر نیشنل بنک سانگھڑ برانچ سنڈے کے روز بھی بائیو میٹرک کے لئے اوپن رہے گی اور ان سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد تمام سرکاری ملازمین جو رہ چکے ہیں بائیو میٹرک کرالیں تاکہ مزید پریشانی سے بچ سکیں۔  نیشنل بنک سے تنخواہیں وصول کرنے والے نو سو سے زائد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی جس پر مرد وخواتین ملازمین نے گرمی اور روزہ کی حالت میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا سیلری نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین پریشان ہوگئے بائیو میٹرک نہ کرانے والے متاثرین میں میونسپل، واپڈا ودیگر عملے کے ملازمین شامل ہیں

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…