بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے خاڑ کمر واقعے پر ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر کو مورد الزام ٹھہرادیا،رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے خاڑ کمر واقعے پر ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے خاڑ کمر واقعہ کی رپورٹ تیار کرکے خیبرپختونخوا حکومت بھیج دی، جس میں انتہائی اہم انکشافات کئے گئے اور پی ٹی آیم کے 2 ایم این ایز کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 25 مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کیساتھ مذاکرات کیے گئے،مذاکرات میں حکام دھرنا ختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات ہونے کے بعد ایم این اے علی وزیر اور محسن داوڑ کے اکسانے پر مظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پر جمع ہوئے اور پاک فوج پر پتھراؤ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پارلیمنٹرین کے ساتھ مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جبکہ سیکیورٹی فورسز سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتیوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسز نے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کے لیے پارلیمنٹرنیز کو دوسرا راستہ اختیار کرنے کا کہا۔رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور لوگوں کو چیک پوسٹ پر حملے لئے اکسایا، حملہ ا?ور شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں۔ ڈپٹی کمشنر نے خاڑ کمر واقعہ کی رپورٹ تیار کرکے خیبرپختونخوا حکومت بھیج دی، جس میں انتہائی اہم انکشافات کئے گئے اور پی ٹی آیم کے 2 ایم این ایز کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 25 مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کیساتھ مذاکرات کیے گئے،مذاکرات میں حکام دھرنا ختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پر آمادہ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…