ننکانہ صاحب (نیوزڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ،پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کی فروخت روک دی ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات کے بعد ضلع بھر میں پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کر دی جس کی وجہ سے مسافر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے موٹر سائیکل اور کا ر سوار افراد اپنی گاڑیوں کو دھکا لگاتے نظر آ ئے ۔پٹرو ل نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کا اتوار کی چھٹی کا مزہ بھی خراب ہو گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنے روزقبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر کے شہریوں کے لئے حکومت نے خود مشکلات پیدا کیں ۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ قبل از وقت قیمتوں میں اضافے کا اعلان نہیں ہو نا چاہئے ۔دوسری طرف ضلع بھر میں جگہ جگہ بنی پٹرول ایجنسیوں پر پٹرول 100 روپے فی لیٹر تک فروخت ہوتا رہا ۔مجبوری کے مارے شہری100 روپے فی لیٹر مہنگے داموں خرید کر سفر کرتے رہے ۔شہریوں نے صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں