بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پہل کس نے کی؟وزیر دفاع پرویز خٹک نے تفصیلات جاری کردیں،بڑے اقدامات کا اعلان

datetime 27  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو عوام کی تکالیف اور مشکلات کو جواز بنا کر اِس پر کسی قسم کی سیاست یا لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا

جس میں ہماری فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیاجو انتہاء قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک گروپ نے پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی، سپاہیوں نے پہلے اْنہیں پر امن طریقے سے منتشر کرنے کی کوشش کی، پھر اْن کے فائر کے جواب میں ہوائی فائرنگ کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی مگر جب اْن کے فائر سے پانچ جوان زخمی ہوئے تو پوسٹ پر موجود سپاہیوں نے اپنے دفاع میں جوابی فائر کیاجس سے ہجوم میں کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے اِ س عمل کی قیادت ہمارے دو ممبرانِ اسمبلی کر رہے تھے۔پاکستانی قوم، بالخصوص ہمارے قبائلی بھائیوں اورافواج پاکستان نے بہت قربانیوں کے بعد ملک میں امن و امان قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشنز کے دوران قبائلی اضلاع میں ہمارے قبائلی بھائیوں نے بہت سی تکالیف کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف دونوں اِس بات کااظہار کر چکے ہیں کہ ریاست ماں ہوتی ہے اور ہمیں اپنی عوام بالخصوص قبائلیوں کی مشکلات کا احساس ہے۔اْن کے تمام جائز مطالبات آئین و قانون کے اند ررہتے ہوئے پورے کیے جا رہے ہیں اورحکومت اْس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گی جب تک اْن کی مکمل سماجی اور معاشرتی بحالی نہیں ہو جاتی۔تاہم کسی بھی شخص یا گروہ کو عوام کی تکالیف اور مشکلات کو جواز بنا کر اِس پر کسی قسم کی سیاست یا لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جاے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…