اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کامزید 9ہزار 3 سو اساتذہ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ،اشتہارات جاری کردیئے گئے 

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)صوبائی مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش  نے کہا ہے کہ صوبے میں مزید 9ہزار 3 سو اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں جن کی بھرتی کے لئے اشتہارات جاری کردیئے گئے ہیں۔ان اساتذہ کے ٹیسٹ این ٹی ایس اور ایف ٹی ایس لے گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور ریجن، ساؤتھ ریجن اور ضلع سوات کے اْمیدواروں کا ٹیسٹ ایف ٹی ایس منعقد کرے گا جبکہ ہزارہ ریجن اور مالاکنڈ ریجن کے اْمیدواروں کا ٹیسٹ این ٹی ایس منعقد کرے گا۔ تمام 9300 اساتذہ میرٹ پر بھرتی ہوں گے۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ اس سال 17000 اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے اور اب مزید 9300 اساتذہ اس سال بھرتی کر رہے ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں 2500 اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے میں 57000 اساتذہ میرٹ پر این ٹی ایس کے زریعے بھرتی کئے جبکہ 9300 مزید اساتذہ کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیاجس پر جلد تعیناتی کا عمل مکمل کریں گے. ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ سو روزہ پلان کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا پانچ سال میں 65000 اساتذہ بھرتی کرے گی۔ ہماری حکومت صوبے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کر رہی ہے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیمی شعبے پر توجہ نہیں دی۔ صوبائی مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش  نے کہا ہے کہ صوبے میں مزید 9ہزار 3 سو اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں جن کی بھرتی کے لئے اشتہارات جاری کردیئے گئے ہیں۔ان اساتذہ کے ٹیسٹ این ٹی ایس اور ایف ٹی ایس لے گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور ریجن، ساؤتھ ریجن اور ضلع سوات کے اْمیدواروں کا ٹیسٹ ایف ٹی ایس منعقد کرے گا جبکہ ہزارہ ریجن اور مالاکنڈ ریجن کے اْمیدواروں کا ٹیسٹ این ٹی ایس منعقد کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…