رائے ونڈ۔۔۔۔ پلیٹ فارم نمبر 3 پر کھڑی ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ خصوصی ٹرین تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والوں کو لے کر رائے ونڈ پہنچی تھی اور اسے پلیٹ فام نمبر 3 پر کھڑا کیا گیا کہ اس کی 4 بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگانے کے شبہ میں 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں پڈ عیدن کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی۔
رائے ونڈ میں ٹرین کی 2 بوگیاں مکمل طور پر تباہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































