ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جولائی تا مئی چمڑے کی برآمدات 77کروڑ ڈالر رہیں

datetime 31  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد، سیالکوٹ اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لیدر مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز نے رواں مالی سال کے دوران جولائی2014 سے لے کر مئی2015 تک 11 ماہ کے دوران77 کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کا چمڑا برآمد کیا ہے جس میں گائے، بھینس، بچھڑے، بکرے، چھترے اور دیگر اقسام کے جانوروں و مویشیوں کا چمڑا بھی شامل ہے جو بین الاقوامی سطح پر لیدر جیکٹس، لیدر شوز، پرس اور چمڑے کی دیگر مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
نیز بیرونی ممالک پاکستانی چمڑے سے مختلف لیدر پروڈکٹس تیار کر کے اس کی دنیا بھر میں فروخت کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان لید ر مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتا یا کہ گزشتہ سال یکم جولائی2013 سے لے کر31 مئی 2014 تک لیدر ایکسپورٹ کی مد میں برآمدات کا حجم57 کروڑ50 لاکھ ڈالر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صرف رواںماہ مئی2015 کے دوران10 کروڑ ڈالر مالیت کا چمڑا بیرون ملک ایکسپورٹ کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت لائیو اسٹاک فارمرز کو تمام ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے تاکہ پاکستانی عوام کے لیے گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی گوشت اور اس کی دیگر مصنوعات سمیت چمڑے کی برآمد سے قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جا سکے اور ملک کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرنے میں مدد مل سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…