ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ٹرمینیٹر کی ایک بار پھر واپسی‘ڈارک فیٹ کو یکم نومبر 2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا

datetime 24  مئی‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)ٹرمینیٹر کی ایک بار پھر واپسی ہورہی ہے بلکہ یہ چھٹی بار ہے جب وہ پردہ اسکرین میں جلوہ گر ہوگا۔ٹرمینیٹر : ڈارک فیٹ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے جو کافی متاثر کن ہے جو کہ 1991 کی ٹرمینیٹر ٹو کا ڈائریکٹ سیکوئل ہے۔ٹرمینیٹر 2 کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون 1991 کے بعد پہلی بار اس فلم کے پروڈیوسر ہیں جبکہ ڈیڈپول فلم کے ڈائریکٹر ٹم ملر نے ڈارک فیٹ کی ہدایات دی ہیں۔

ٹرمینیٹر ٹو میں کام کرنے والی لنڈا ہملٹن ایک بار پھر سارہ کونر کے روپ میں نظر آئیں گی۔گیبرئیل لونا ولن کے روپ میں ہوں گے جو وینم جیسی صلاحیت رکھنے والا ٹرمینیٹر ہے جو لیکوئیڈ بن کر مختلف شکلیں دھار لیتا ہے۔آرنلڈ شوازینگر ٹی 800 کے طور پر واپس آئیں گے اور ٹرمینیٹر 2 ججمنٹ ڈے کی طرح ایک بار پھر پیرو جیسے کردار کو ہی نبھائیں گے۔مگر میکنزی ڈیوس ایک ایسی روبوٹ فوجی گریس کا کردار ادا کریں گی جو مستقبل سے ماضی میں آکر ایک نوجوان لڑکی ڈانی راموس کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔اس ٹریلر میں بھی زیادہ توجہ گریس اور راموس پر دی گئی ہے جن پر ولن ٹرمینیٹر حملہ کرتا ہے اور سارہ کونر وہاں انہیں بچانے کے لیے پہنچتی ہے۔وہ ان لڑکیوں کو اپنا نام بتاتی ہے اور کہتی ہیں کہ انہوں نے گریس جیسا کسی کو نہیں دیکھا جو لگ بھگ انسان ہی لگتا ہے۔گریس جواب میں کہتی ہے کہ وہ انسان ہی ہے مگر ٹریلر سے لگتا ہے کہ وہ اتنی بھی انسا نہیں۔پھر یہ تینوں آرنلڈ شوازینگر سے ملتے ہیں جبکہ ایک سین میں گریس کی ولن ٹرمینیٹر سے لڑائی ہوتی ہے۔ٹریلر سے یہ فلم آخری ٹرمینیٹر فلم سے بہت زیادہ بہتر نظر آرہی ہے اور اوریجنل دو فلموں سے مشابہت رکھتی ہے۔جیمز کیمرون فلم کے ڈائریکٹر تو نہیں مگر ان کے کام کی جھلک ٹریلر میں محسوس کی جاسکتی ہے۔ٹرمینیٹر : ڈارک فیٹ کو یکم نومبر 2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ٹرمینیٹر کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی اور اب تک اس سیریز کی پانچ فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…