منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ریلوے سٹیشن کے نزدیک پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ریلوے سٹیشن کے نزدیک تعمیر ہونے والی پناہ گاہ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں قیام کرنے والے افراد کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں تعمیر ہونے والے کمروں اور باتھ رومز کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے قیام پذیر افراد کیلئے سحری و افطاری کے انتظامات کے بارے میں استفسار کیا۔ وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ کے تعمیراتی کاموں کے معیار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ کو لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمپناہ گاہ کا افتتاح کر کے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نادار لوگوں کیلئے قیام و طعام کے ایک اور وعدے کی تکمیل کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں – تحریک انصاف کا طرزحکمرانی ریاست مدینہ کے ماڈل پر مبنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گلیوں، بازاروں اور پارکوں میں کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہونے والے افراد کے لئے پناہ گاہ کا تصور پیش کیا۔ ایک ایسا ادارہ جو دوردراز سے آنے والے مسافروں کو نہ صرف قیام و طعام کی سہولت بلامعاوضہ فراہم کرے بلکہ ان کی حفاظت اور ان کے علاج معالجے کا بھی اہتمام کیا جائے۔ ماضی میں حکومتی سطح پر اس نوعیت کے منفرد ادارے کے قیام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہور میں 5 پناہ گاہوں کی عمارتوں کی تعمیر کا کام گزشتہ برس نومبر میں شروع کیاگیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہاں روزانہ800 سے زائد بے آسرا افراد کے لئے رہائش کی سہولت میسر ہوگی اور ان بے سہارا افراد کو صبح اور شام کے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری کا انتظام کیا جا رہا ہے جبکہ بیمار ہونے کی صورت میں علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ 5 ماہ کی قلیل مدت میں داتا دربار،فروٹ مارکیٹ، ریلوے سٹیشن، لاری اڈا اور ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم عارضی پناہ گاہو ں میں 30 ہزار سے زائد افراد نے قیام کیا اور تقریبا ایک لاکھ مسافروں کو ناشتہ اور شام کا کھانا دیاگیا – وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پناہ گاہو ں کے انتظام و انصرام کیلئے بورڈ آف گورنر تشکیل دیاجا چکا ہے جو پناہ گاہو ں کے امور کا نگران ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے سربراہ گوہر اعجاز ہیں جو کہ ایسے نیک کاموں میں آگے ہوتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور اس سے اگلے مرحلے میں تمام اضلاع میں پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی جبکہ اگلے مالی سال میں لاہور کے6 بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کیلئے بھی پناہ گاہیں پوری طرح فنکشنل ہوں گی او ر ان شیلٹرز کی تعمیر مخیر حضرات اپنے وسائل سے کریں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پناہ گاہ نہیں بلکہ یہ انسانوں سے محبت کا معاملہ ہے اوریہ بے گھر افراد کی میزبانی کی سعادت کا معاملہ ہے۔

پناہ گاہوں کا قیام ہمارے لئے ایک ایسا مشن بن چکا ہے جسے ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پناہ گاہوں کے قیام کے لئے تعاون کرنے والے مخیرحضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے یقین اور اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں جب کوئی مزدور،کوئی مسافر کھلے آسمان تلے خالی پیٹ سونے پر مجبور نہیں ہوگاکیونکہ اب احساس کی دولت سے مالا مال لوگ اسے سنبھالنے کیلئے موجود ہو ں گے۔افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال اجمل چیمہ اور بورڈ آف گورنرز کے کنوینر گوہر اعجاز نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال، کمشنر لاہور ڈویژن، وائس چیئرمین ایل ڈی اے، سیکرٹری اطلاعات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…