بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ڈالر کے ساتھ ساتھ سونا بھی سستا ہو گیا

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ کے اقدامات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آنے لگی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33500،33600،33700،33800،33900،34000،34100،34200، 34300،34400، 34500 اور34600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب97ارب19کروڑروپے سے زائدکااضافہ،

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.54فیصدزائد جبکہ84.16فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔بدھ کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،کیمیکلزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 34698پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1195.04پوائنٹس اضافے سے34637.14 پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طور پر360کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے303کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،50کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب97ارب19کروڑ99لاکھ40ہزار227روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب73 ارب56 کروڑ67لاکھ54ہزار76روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر20کروڑ33 لاکھ98ہزار120شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت4کروڑ99لاکھ71ہزار520شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت49.23روپے اضافے سے1034.02 روپے اورملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت32.82روپے اضافے سے838.27روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت249.00روپے کمی سے6001.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت16.04روپے کمی سے1183.94روپے ہوگئی۔

بدھ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2کروڑ50لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سے12.25روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 2کروڑ1لاکھ46ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے کمی سے.81روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس631.19پوائنٹس اضافے سے16512.21پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس2673.88پوائنٹس اضافے سے55866.34پوائنٹس جبکہ

کے ایس ای آل شیئر انڈیکس711.17پوائنٹس اضافے سے25529.10پوائنٹس پربندہوا۔ دوسری جانب بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا800روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1276ڈالرسے گھٹ کر1274ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 686روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت72100روپے سے گھٹ کر71300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61814روپے سے گھٹ کر61128روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…