منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلے 9ماہ کے دوران بجٹ خسارہ 1922ارب روپے تک پہنچ گیا،دفاع کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی؟اخراجات و آمدنی کی تفصیلات جاری

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال کے 9ماہ میں بجٹ اخراجات و آمدنی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس میں کہاگیاکہ پہلے 9ماہ کے دوران بجٹ خسارہ 1922ارب روپے تک پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں بجٹ خسارے کا ہدف تخمینہ 1891ارب روپے تھا،

بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے مقامی ذرائع سے 1398ارب روپے کا قرضہ لیا گیا،صوبوں نے وفاق کو 285ارب روپے ہدف کے برعکس 292ارب روپے فاضل بجٹ دیدیا،بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے بیرونی ذرائع سے 524ارب روپے کا قرضہ لیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں مجموعی آمدنی 3584ارب روپے رہی،رواں مالی سال کے 9ماہ میں 5506ارب روپے کے اخراجات رہے۔وزارت خزانہ کے مطابق 1459ارب روپے سود کی مد میں 775ارب روپے دفاع پر خرچ کئے گئے، بجٹ میں سود کی ادائیگی کیلئے 1678ارب روپے اور دفاع کیلئے 1100ارب روپے مختص تھے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس آمدنی 3162ارب روپے اور نان ٹیکس آمدنی 421ارب روپے رہی،ٹیکس آمدنی کا ہدف 4888ارب روپے اور نان ٹیکس آمدنی کا ہدف772ارب روپے تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پہلے 9ماہ میں این ایف سی کے تحت صوبوں کو 1779ارب روپے کے فنڈز دئیے گئے،این ایف سی کے تحت صوبوں کو 2590ارب روپے منتقل کرنے کا ہدف مقرر تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…