اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر ا?صف علی زرداری نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے انٹرویو کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ا?صف زرداری اسلام ا?باد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو وہاں پر انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو کسی کو بھی انٹرویو دینے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ان کا عہدہ کسی کو انٹرویو دینے کی اجازت نہیں دیتا۔جسٹس ر جاوید اقبال کے انٹرویو کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں ا?صف زرداری نے کہا کہ جب تک
جرم ثابت نہ ہوجائے تو وہ مجرم کیسے ہوسکتا ہے ابھی تک سوچ بھی نہیں ہے لیکن بغیر ثبوتوں کے 80سالہ شخص کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے اور بینکر کو ہتھکڑیاں لگا کر جیلوں میں ڈال کر معیشت چلانے کا کہا جاتا ہے تو ایسے میں معیشت نہیں چل سکتی۔دریں اثناء آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ نیب نے مجھے 23 مئی کو طلب کیا ہے اور خدشہ ہے کہ مجھے اسی روز گرفتار کرلیاجائے گا، اس سلسلے میں نیب کو آصف علی زرداری کی گرفتاری سے روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔