اسلام آباد(سی پی پی )چین نے پاکستان کے پندرہ سو سکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ چین پاکستان کی میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون بھی فراہم کرے گا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چین کے نائب سفیر لیجیان زہا سمیت چینی اکیڈمی آف سائنس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین کے نائب سفیر نے چین کی جانب سے پاکستان کے1500سکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی
پیشکش کی۔ جبکہ چین پاکستان کی مجوزہ میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون بھی فراہم کرے گا۔ملاقات میں چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کیلئے چین بھیجنے پر زور دیا۔وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سکولوں میں صاف پانی کی پیشکش اور آئی ٹی یونیورسٹی میں تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چین سے پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار پر قائم کرنے میں پاکستان کی مدد کر نے پر بھی زور دیا۔