سرمایہ کار کنگال،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے پہلے روز ہی 80ارب ڈوب گئے ،مارکیٹ کا اختتام کس زون میں ہوا؟

20  مئی‬‮  2019

کراچی( آن لائن ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی رہی تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور 100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ بند ہوئی۔کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای

100 انڈیکس 83 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 250 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتے دیکھی گئی اور ابتدا میں ہی 8 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32 پزار 352 پوائنٹس تک گر گیا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ لگانے کے بجائے نکالنا شروع کر دیا تھا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 433 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 733 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار دوران اسٹاک مارکیٹ میں 132,056,450 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,682,196,058 بنتی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ دار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…