اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف و سینئر صحافی حسن نثار نے کرپشن کے خاتمے کے لیے کرنسی نوٹوں پر ایکسپائری ڈیٹ ڈالنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف صحافی نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کرنسی نوٹوں پر پانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ ڈال دی جائے، اس طرح ہر پانچ سال بعد لوگوں کو نوٹ تبدیل کرانا پڑیں گے، اس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر پانچ سال
بعد نوٹ تبدیل کر دیے جائیں تو کرپشن میں زمین آسمان کا فرق آ جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین معاشیات کو بلا کر اس پر بحث کروا لیں کہ ایسا کرنے سے کرپشن ختم ہو گی یا نہیں، معروف صحافی نے کہا کہ جس طرح کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات پر ایکسپائری مدت موجود ہوتی ہے اگر نوٹوں پر ایکسپائری کی تاریخ ڈال دی جائے تو کرپشن کے خاتمے میں بہت مدد ملے گی۔