منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

جعلی شادیوں کا سکینڈل ، سیالکوٹ اوروزیر آباد میں بھی گروہ کی موجود گی کا انکشاف جانتے ہیںقبول اسلام کے سرٹیفکیٹ کس مشہور مسجد سے تیار کروائے جاتے ہیں؟

datetime 13  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی) چینی نوجوانوں سے پا کستانی لڑکیوں کی شادی کرانے والے گر وہ سیالکوٹ اور وزیرآباد میں بھی سامنے آگئے ہیں ، غر یب والدین کو سہانے مستقبل کا خواب دکھا کر سیالکوٹ کے 3 غر یب گھرانوں کی لڑکیاں چینی لڑکوں سے بیاہ دی گئیں، شادی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

ماہ جنوری میں محلہ بڈھی بازار کی زنیرہ ایک چینی لڑکے کی دلہن بنی جبکہ محلہ اراضی یعقوب کی مریم خان کی 9 مارچ کو چینی لڑکے سے شادی ہوئی، اسی طرح تیسری دلہن کا نام حمیرا بتایا گیا ہے جس کا نکاح چینی لڑکے سے پڑھایا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رشتے کروانے والے غریب والدین کو پیسوں کا لالچ دے کر کم عمر بیٹیوں کی شادی چینی لڑکوں سے کرواتے ہیں اور ان سے بھاری رقم وصول کرتے ہیں، وزیرآباد میں اب تک 13 لڑکیوں کی چینی باشندوں سے شادیاں ہو چکی ہیں جن میں سے 2 لڑکیاں چینی باشندوں کے تشدد سے تنگ آکر لاہور سے فرار ہو کر واپس وزیرآباد اپنے گھر پہنچ گئی ہیں، 4 لڑکیاں چین پہنچا دی گئی ہیں جبکہ 7 پاکستان کے اندر ہی مختلف ٹھکانوں پر ہیں، ان میں بھٹہ مزدور کی 2 کمسن بیٹیاں بھی شامل ہیں، کمسن لڑکیوں کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور پولیس رپورٹ غیر قانونی طور پر چینی باشندوں کے نام پر بنائی جا چکی ہیں، مختلف محکموں کے اہلکار ایک ہفتے میں کاغذات تیار کرکے پہنچا دیتے ہیں، چینی باشندوں کے قبول اسلام کے سرٹیفکیٹ بادشاہی مسجد لاہور کے تیار کردہ ہیں، چینی باشندے وزیرآباد کے مختلف علاقوں میں آزادانہ گھومتے پھرتے رہتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایسی شادیوں کا ماسٹر مائنڈ چینی باشندہ فو اسلام آباد میں موجود ہے۔

اس کی ایجنٹ وزیرآباد میں میرج بیورو چلا رہی ہے، بچیوں کے والدین کو لاکھوں روپے دے کر جال میں پھنسایا جاتا ہے، وزیرآباد کے میرج بیورو نے گزشتہ 7ماہ کے دوران 10 کمسن لڑکیوں کی چینی باشندوں کے ساتھ شادیاں کروائیں جن میں اس خاتون کی اپنی 2 بیٹیاں بھی شامل ہیں تاہم انھیں چین نہیں جانے دیا گیا، ادھر چینی باشندوں سے شادیوں کے خلاف ایکشن بھی تیز ہو گیا ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چینی باشندوں سمیت اب تک 79 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف معاملے کی چھان بین کیلیے بیجنگ سے ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے جس نے یہاں حکام سے ملاقاتیں کیں اور ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں اب تک 21 چینی باشندے اور2 پاکستانی ملازم گرفتار ہو چکے ہیں، ایک لڑکی چین سے واپس لاہور پہنچ گئی، فیصل آباد سے33 چینی باشندوں سمیت 34 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، گرفتار ہونے والوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ پیسے دے کر شادیاں کراتے تھے، اسلام آباد سے20 افراد گرفتار ہوئے جن میں14 افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں جبکہ 6 ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، منڈی بہائو الدین میں بھی حساس ادارے اور پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران شادیاں کرانے والی لاہور کی خاتون چینی باشندہ اور ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا، گوجرانوالہ کی 2 خواتین واپس گھر پہنچ گئیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…