پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اورنج ٹرین پراجیکٹ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف،میگا پراجیکٹ الاؤنس میں 14لاکھ ڈالر سے زائد اڑا دئیے گئے 

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) اورنج ٹرین پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی اسپیشل  آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے ہاؤسنگ شعبے نے فنڈز کہاں استعمال کئے،اہم ریکارڈ ہی غائب کردیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے اوروفاق کے درمیان فریم ورک معاہدہ ہی موجود نہیں ہے، اس کے

علاوہ سول ورکس کی مد میں پونے 2 ارب روپے سے زائد کی مبینہ ادائیگی کی گئی، آڈٹ ٹیم کی جانب سے متعدد بار پاک چین معاہدہ مانگا گیا جو اب تک نہیں ملا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منظوری کے بغیر ذیلی ٹھیکیدار کو متعدد ٹھیکے دے کر نوازا گیا، انکم ٹیکس ریکور نہ کرنے پر خزانے کو 15 لاکھ 28ہزار ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا اور من پسندوں کو نوازنے کیلئے 14لاکھ ڈالر سے زائد میگا پراجیکٹ الاؤنس میں اڑا دئیے گئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…