اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

انا للہ و انا الیہ راجعون‎ ، محمود الرشید کی والدہ انتقال کرگئیں‎

datetime 12  مئی‬‮  2019 |

لاہور (سی پی پی )وزیر ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں نماز جنازہ کریم بلاک گرانڈ بالمقابل مسجد حضرت ابوہریرہ میں ادا کی گئی۔وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار۔

صوبائی وزراصمصام بخاری، میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، محمد محسن خان لغاری، مراد راس، نعمان احمد لنگڑیال، چوہدری ظہیر الدین، پیر سید سعید الحسن شاہ اور سیاسی معاون برائے مذہبی اور سید رفاقت علی گیلانی سمیت دیگر نے میاں محمود الرشید اور سگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز نے صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی ودیگر رہنمائوں نے مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پارٹی کے عہدیداران غم کی اس گھڑی میں میاں محمود الرشید کے غم میں برابر شریک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…