ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کفیل سسٹم چلا آرہا تھا جس حکومت سعودی نے ختم کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے رائج کفیل سسٹم کو ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ ملک میں ’’گرین کارڈ‘‘ سسٹم متعارف کر دیا ہے ۔اس خبر کے سامنے آتے ہیں سعودی عرب میں مقیم تقریبا 90لاکھ کے قریب غیر ملکیوں شہریوں نے خوشی کی نگاہ دیکھا ہے جبکہ وہیں
غیر ملکی کاروباری اور سرمایہ کار افراد نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ گرین کارڈ کے ملنے کے بعد وہاںموجود کسی غیر ملکی شہری کو اب کو سعودی آجر یا کفیل کے ماتحت کام کرنے یا رہنے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔ سکیم سے فائدہ اُٹھانے کے لیے چند شرائط بھی ہیں ۔ اس کو وصول کرنے والا فرد کبھی کسی مجرمانہ ریکارڈ کا حامل نہ ہوا ، کارآمد پاسپورٹ کا ہونا لازمی ، صحت کی تسلی بخش رپور ٹ ضروری اور اچھی کریڈبیلٹی شامل ہے ۔