اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

موبائل کمپنیوں نے صرف تین سال میں ٹیکس کی مد میں صارفین سے کتنے کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ موبائل کمپنیوں نے ٹیکس کی مد میں صارفین سے 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا،وزیر ریلوے نے 13 شہروں کے دورے بذریعہ ریل سفر کے دوران کئے، یومیہ الاؤنس 3 ہزار روپے ہے،دورہ چین میں ایم ایل ون کے ابتدائی ڈیکلیئریشن پر دستخط کئے جو پاک ریلوے کی بہتری میں سنگ میل ہے،پی آئی اے سے 329 ملازمین کو جعلی ڈگری پر برطرف کیا گیا،برٹش ائیر ویز جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کریگی،

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا۔ جمعرات کو شیخ رشید کے بطور وفاقی وزیر ریلوے ملک اور بیرون ملک دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق وزیر ریلوے نے 13 شہروں کے دورے بذریعہ ریل سفر کے دوران کئے، یومیہ الاؤنس 3 ہزار روپے ہے۔ رپورٹ کیمطابق وفاقی وزیر نے میٹنگز، ٹریک، سٹیشنز اور دیگر تنصیبات کے جائزے کے حوالے سے دورے کئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی تا نوشہرہ 13 شہروں کے دوروں کے دوران 24 پیسنجر اور 4 فریٹ ٹرینز کا آغاز ہوا،ریلوے کی آمدن میں بھی 35.300 بلین روپے کے مقابلے میں 39.010 بلین روپے اضافہ ہوا،صرف 9 ماہ کی قلیل مدت میں 3.706 بلین روپے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا،ایران، چین اور یو اے ای کے دورے تینوں ممالک کی دعوت پر بھی کئے۔ رپورٹ کے مطابق دورہ ایران میں کوئٹہ تفتان سیکشن کی بحالی پر گفت و شنید ہوئی۔ بتایاگیا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ یو اے ای کی دعوت پر مڈل ایسٹ ریل کانفرنس میں شرکت کی،دورہ چین میں ایم ایل ون کے ابتدائی ڈیکلیئریشن پر دستخط کئے جو پاک ریلوے کی بہتری میں سنگ میل ہے۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایاکہ رواں سال 14 اگست سے ہم پلاسٹک سے بھی یوم آزادی منائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومتی اداروں کو بھی پلاسٹک بیگ کا استعمال بند کرنے کا لکھا ہے، 2013 میں بھی پلاسٹک پر پابندی لگائی گئی لیکن وہ کسی اور صوبے سے کام شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سنگل استعمال والے پلاسٹک بیگ پر کام کر رہے ہیں یہ متبادل پلاسٹک بیگ متعارف کرائیں گے۔زرتاج گل نے کہاکہ (ن)لیگ کے دور میں پلاسٹک پر پابندی پر عملدرآمد نہ کرایا گیا اس لیے پلاسٹک آلودگی آگئی ہے۔وزیر ہوائی بازی ڈویژن سرورخان نے بتایاکہ پی آئی اے میں 521 لوگوں کیخلاف جعلی ڈگری پر کارروائی شروع کی گئی، کچھ لوگوں کے کیسز میں محکمانہ کارروائی جاری ہے،پی آئی اے سے 329 ملازمین کو جعلی ڈگری پر برطرف کیا گیا۔وقفہ سوالات کے دور ان گزشتہ تین سال میں موبائل کمپنیوں نے صارفین سے کتنا ٹیکس لیا اس حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزیر کابینہ ڈویژن نے تفصیلات ایوان میں پیش کر تے ہوئے بتایاکہ موبائل کمپنیوں نے ٹیکس کی مد میں صارفین سے 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

تحریری جواب میں کہاگیاکہ زونگ نے تین سال میں صارفین سے 1کھرب 72ارب روپے ٹیکس وصول کیا،موبلنگ نے 5 کھرب 80 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا،ٹیلی نار نے 3 کھرب 17 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا،یو فون نے تین سال میں 1کھرب 57 کھرب سے زائد کا ٹیکس وصول کیا،وارد نے تین سال میں 65 ہزار سے زائد کا ٹیکس وصول کیا۔اجلاس کے دوران غلام سرو ر خان نے بتایا کہ برٹش ائیر ویز جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کریگی۔ غلام سرور خان نے بتایاکہ پی آئی اے میں جہاز میں پسندیدہ سیٹ کیلئے اضافی پیسے لینے کا تاثر غلط ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فضائی کرائے میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایاکہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح بھارت خلا میں اپنا کارنامہ انجام دے چکا ہے، ہم بھی جلد یہ کارنامہ انجام دیں گے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…