ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان ہماری آواز اب آپ کا عوام پر ظلم کا ہر راستہ بند کردے گی، جتنے مقدمے کرنے ہیں شوق سے کریں‘(ن) لیگ  نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 9  مئی‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پرامن کارکنان کے خلاف پرچہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب نہ کوئی پارلیمنٹ پرحملہ ہوا، نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، نہ سول نافرمانی، نہ”گلے سے گھسیٹ دو“کے نعرے لگے اور نہ ہی پولیس والوں کے سر ہی پھٹے، پھر پر امن کارکنوں پر یہ مقدمہ کیوں؟

عمران صاحب آپ کے حکم پر مسلم لیگ (ن) کے پر امن کارکنوں کے خلاف مقدمہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہماری آواز اب آپ کا عوام پر ظلم کا ہر راستہ بند کرے گی، جتنے مقدمے کرنے ہیں شوق سے کریں،یہ مقدمے اب ہمارا راستہ نہیں اور نہ عوام کی آواز کو روک سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نہ کوئی پارلیمنٹ پہ حملہ ہوا، نہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، نہ سول نافرمانی اور ہنڈی کی کال دی، نہ”گلے سے گھسیٹ دو“کے نعرے لگے اور نہ ہی پولیس والوں کے سر ہی پھٹے، پھر پر امن کارکنوں پہ یہ مقدمہ کیوں؟۔عمران صاحب مقدمہ میں لکھا ہے کہ حکومت کے خلاف نعرے لگے ہیں تو آپ کو آپ کی عوام دشمنی، نالائقی اور نااہلی پر سلامی دیتے آپ تو گالیاں دیتے رہے پھر بھی آپ پر کوئی پرچہ نہ ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے پر امن کارکن اور ورکر اپنے قائد کے ساتھ محبت اور اظہارِ یکجہتی کرنے جیل تک کیا گئے آپ اتنے خوفزدہ ہو گئے کہ مقدمہ درج کرا دیا۔دریں اثناء  مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی جیل واپسی کے موقع پرلیگی کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پر کوٹ لکھپت میں سب انسپکٹر امجد قمر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور ریلوے ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔تھانہ کوٹ لکھپت میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنان نے نے شنگھائی پل کے قریب روڈ کو بلاک کیے رکھا،کارکنان نے گاڑیوں پر ساؤنڈ سسٹم لگا رکھے تھے،کارکنان سپیکر میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے اور لیگی کارکنان نے کوٹ لکھپت ریلوے ٹریک پر ٹرین کو بھی روکا۔ مقدمے میں (ن) لیگ کے 14سوسے 15سو نامعلوم کارکنوں کو نامزد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…