منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے ڈرون حملے نہ رکوانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے ڈرون حملے نہ رکوانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے رکوانا عدالت کا کام نہیں ،ڈرون حملے رکوانا نیشنل سیکورٹی اور وزارت خارجہ کی پالیسی سے تعلق رکھتا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں ڈرون حملے نہ رکوانے پر حکومت کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی

بینچ نے کی۔ دور ان سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ 2015 میں ڈرون حملے رکوانے کیلئے درخواست دی گئی تھی ۔انہوںنے کہاکہ درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈرون حملے روکنے کا حکم دے دیا ،کیا ہائیکورٹ ڈرون حملے روکنے کا حکم دی سکتی تھی ؟۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائیکورٹ نے امریکہ کو حکم دیا خبردار ڈرون حملے نہ کرو ،یقینی تھا امریکہ نے ہائیکورٹ کی کہاں سننی تھی ،اب تو ویسے بھی ڈرون حملے رک چکے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ ڈرون حملے رکوانا عدالت کا کام نہیں ۔ وکیل نے کہاکہ ہمارا موقف ہے کہ ڈرون حملوں میں بچے عورتیں ،جانور مرتے ہیں ،امریکہ مرنے والوں کو دیت بھی دے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ امریکہ نے کیا کرنا ہے کیا ہائیکورٹ فیصلہ کریگی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہاکہ وکیل صاحب آ پ اپنے دل سے پوچھیں عدالت میں کس چیز کیلئے کیا بحث کر رہے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست گزار کے جذبے کی قدر کرسکتے ہیں تاہم قانونی طور پر کچھ نہیں ہو سکتا ۔چیف جسٹس نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں پہلے ڈرون حملے روکنے کا حکم دیدیا،حملے نہ رکے تو ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں کہہ دیا نہیں سن سکتے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ ڈرون حملے رکوانا نیشنل سیکورٹی اور وزارت خارجہ کی پالیسی سے تعلق رکھتا ہے ۔عدالت نے ڈرون حملے نہ رکوانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ یاد رہے کہ رخواست عام شہری راجہ سعید سلطان نے دائر کی تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…