کراچی (نیوز ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کراچی نے رمضان ریلیف راشن ڈسٹری بیوشن کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان کے آغاز میں راشن تقسیم کرنے کی کمپین چلائی گئی جس سے 12 ہزار سے زائد خاندان فائدہ اٹھائیں گے۔ سب سے زیادہ اہمیت ان گاؤں کو دی گئی
جو کراچی حیدر آباد موٹر وے ایم۔9 (پرانی سپر ہائی وے) پر واقع ہیں، یہاں تقریباً 65 گاؤں کے 3 ہزار خاندانوں نے راشن کے پارسلز وصول کیے۔ بحریہ دستر خوان کی جانب سے بھی عزیز آباد، اورنگی اور زکریہ گوٹھ میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن تقسیم کرنے کا اہتمام راولپنڈی اور لاہور میں بھی کیا جا رہا ہے۔
























































