اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں ایک گروپ نواز شہباز کے فیصلوں سے خوش نہیں پارٹی میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیبل گبول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں
پھوٹ پڑچکی ہے پارٹی میں ایک گروپ ایسا ہے جو نواز اور شہباز کے فیصلوں سے خوش نہیں ہے۔ اپوزیشن ج لیڈر کی تبدیلی پر پیپلزپارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی اپوزیشن لیڈر اور چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے مشاورت کے بغیر فیصلہ کیاگیا۔