منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کاایران میں دیاگیا بیان پاکستان کیخلاف چارج شیٹ قرار،بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 5  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوپی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایران میں جوبیان دیاکیا وہ پاکستان کیخلاف چارج شیٹ نہیں؟اگرمتعلقہ حلقوں نے عمران خان کے بیان پراعتراض نہیں کیاتوہوسکتا ان کے کہنے پربیان دیا گیاہو،

انہوں نے کہا کہ اس بیان اورامریکی اخبار کوانٹرویوپرآرٹیکل سکس لگناچاہیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماایازصادق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں صرف نوازشریف کابیانیہ چلتا ہے،اللہ نوازشریف کو صحت دے،ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ شہبازشریف پاکستان واپس آئیں گے،پیپلزپارٹی کواعتراض ہو گاتوشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی برقراررکھیں گے،انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے حکومت کوشہیدہونے کاموقع دیں،عبدالحفیظ شیخ شوکت عزیز کی طرح ایک سوٹ کیس میں آئے اورواپس چلے جائیں گے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایل آر او کے حوالے سے ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان سے توکوئی بات ہی نہیں کر رہا،نیازی صاحب کوکون کہہ رہا کہ ہم سے ڈیل کریں،ان سے توکسی نے ڈیل کانہیں کہا،سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیازی صاحب کھل کربتائیں کہ کس سے ڈیل مانگی جا رہی ہے، جن کوخان صاحب ڈیل کاسناناچاہتے ہیں ان کوبندکمرے میں بھی کہہ سکتے ہیں،ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یوٹرن تواب معمولی چیز ہو چکی ہے، عمران خان کے ساتھ کچھ لمحات اچھے گزرے، عمران خان کومجھ سے شکست کھانے پرغصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…