لاہور (این این آئی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے رمضان کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔ رمضان المبارک کیلئے جاری کردہ اوقات کار کے مطابق لڑکوں کے سکول صبح 7 بج کر30 منٹ پر لگیں گے اور 12 بجے چھٹی ہوگی، لڑکیوں کے سکول صبح 7 بج کر 25 منٹ پر لگیں گے اور چھٹی 11 بج کر
45 منٹ پرہوگی۔ڈبل شفٹ سکول صبح 7 بجے لگیں گے اور ساڑھے11 بجے چھٹی ہوگی، سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر 12 بجے لگے گا ساڑھے 4 بجے چھٹی ہوگی، جمعہ کو لڑکیوں کو سوا 11 بجے اور لڑکوں کو ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوگیجبکہ جمعہ کو سکینڈ شفٹ سکول 2 بجے لگے گا اور 4 بجے چھٹی ہوگی۔