پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

مصر میں فرعون خفرع کے کاہنوں کے بڑے مقبرے کی دریافت

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

قاہرہ(این این آئی)مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ کے مضافاتی علاقے الجیزہ میں شاہ خفرع کے کاہنوں کا بڑا مقبرہ دریافت ہوا ہے۔ الجیزہ قاہرہ کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔ ایک زمانے میں یہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے فاصلے پر واقع ہوتا تھا۔

لیکن اب یہ قاہرہ شہر کا حصہ بن چکا ہے۔ الجیزہ ہی میں دنیا بھر میں مشہور ’’اھرامات‘‘ اور’’ ابو الھول‘‘پائے جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفی وزیری نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اگست 2018ء کے دوران مصری ماہرین نے کھدائی کا کام شروع کیا تھا۔ انہوں نے پانچویں خاندان کے 2کاہنوں کی مشترکہ قبر دریافت کی ہے۔ یہ دونوں شاہ خفرع کے عہد میں متعدد عہدوں پر فائز تھے۔ ڈاکٹر مصطفی وزیری نے توجہ دلائی کہ تاریخی کھدائیوں کے علاقے میں متعدد قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ یہ قدیم ترین تاریخی مقبرہ ہے۔ اسکا تعلق پانچویں خاندان کے دور سے ہے۔ یہ خاندان 2500قبل مسیح میں پایا جاتا تھا۔وزیری نے بتایا کہ قبرستان 2فرضی دروازوں پر مشتمل تھا۔ پہلا دروازہ ’’بحنوی کا‘‘ نامی شخص کا ہے۔ اسکا تعلق پانچویں خاندان کے اخری دور سے ہے۔ اس میں بحنوی کا ، اسکی بیوی اور بیٹے کا مجسمہ ملا ہے۔ بحنوی کا ، 7القاب رکھتا تھا۔ اسکا ایک لقب سینیئر جج ، دوسرا لقب شاہ خفرع کے ھرم کے نگراں ، تیسرا لقب پاک کرنے والے کاہن اور چوتھا لقب دیوتا (ماعت) کاہن کا ہے۔ وزیری نے بتایا کہ دوسرے فرضی دروازے کا تعلق ’’نوی‘‘ نامی شخص سے ہے اس کے 5القاب تھے جن میں سے ایک مقدس عدالت کا سینیئر جج اور دوسرا خفرع کے ھرم گروپ کو پاک کرنے والے کاہن کا تھا۔ وزیری نے بتایا کہ تاریخی کھدائیوں کا کام 3برس تک جاری رہیگا۔ توقعات یہ ہیں کہ یہاں نئے قبرستان دریافت ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے نمائندے نے 3قبرستانوں کا دورہ کیا۔ ان میں سے 2میں لکڑی کے کئی رنگین تابوت نظر آئے۔تیسرا مقبرہ گرینائٹ کے پتھروں کا تھا۔ یہ بحنوی کا اور نوی کاہنوں کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…