پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کا صبر کا پیمانہ لبریز‘(ن) لیگ دوبارہ ”ووٹ کو عزت دو“ بیانے کی جانب گامزن،گرینڈ اپوزیشن کی تشکیل کافیصلہ کرلیاگیا

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نواز شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز، پارٹی پالیسی دوبارہ ”ووٹ کو عزت دو“ کے بیانے کی طرف موڑ دی گئی، آئندہ دو ہفتوں کے دوران پارٹی کی تنظیم سازی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا جائے گا۔ پارٹی صدارت شاہد خاقان عباسی کے سپرد کی جائے گی اور اپوزیشن لیڈر جارح مزاج خواجہ آصف کو بنائے جانے کا امکان ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سول بالادستی کی جنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جیل کے اندر رہ کر وہ سویلین بالادستی کی جنگ لڑیں گے عید کے بعد موجودہ حکومت کیخلاف نتیجہ خیز تحریک چلانے کیلئے گرینڈ اپوزیشن بنائی جائے گی میاں نواز شریف سمجھتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اسمبلیوں سے حلف نہ لینے کی بات پر سیاسی غلطی کی گئی اگر اس وقت مولانا فضل الرحمن کی بات مان لی جاتی تو آج سیاسی حالات مختلف ہوتے ۔ ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا نواز لیگ کے صدر میاں شہباز شریف دور اندیش فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ مصلحت کا شکار ہوجاتے ہیں جس وجہ سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے انہیں پارٹی سے علیحدہ کردیا جائے گا میاں شہباز شریف جو فیصلے کررہے ہیں ان فیصلوں کو میاں نواز شریف کی تائید حاصل نہیں بلکہ وہ اپنے طور پر فیصلے کررہے ہیں ان کے کمزور فیصلوں کی وجہ سے نواز لیگ کے کارکنوں میں مایوسی و بددلی پائی جاتی ہے اس سے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز لیگ جارحانہ سیاست کرے گی اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…