لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے بھی رمضان المبارک میں سرکاری اداروں کے اوقات کار کانوٹیفکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری محکمہ جات کے اوقات کار کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق سول سیکرٹریٹ کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعۃ المبارک کے روز بھی دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔