جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

عوام کو خوفناک جھٹکا،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ہے، پٹرول 9روپے 35پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جائیگا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا

جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے9روپے 35پیسے فی لیٹر مہنگا کر نے کی منظوری دی،حکومت پٹرول کی مد میں پانچ ارب روپے کا بوجھ برداشت کریگی۔ذرائع نے بتایاکہ ای سی سی نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 89پیسے مہنگاکرنے کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 40پیسے فی لیٹر بڑھانے کی منظوری دی گئی، مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دور ان ای سی سی نے وزارتوں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دیدی۔ای سی سی نے پنجاب رینجرز کے لیے ضمنی گرانٹس کی سمری منظور کر لی،وزارت داخلہ کے لیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایکسپلوزوز ڈیپارٹمنٹ کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظور کرلی گئی،نیشنل سیونگز آرگنائزیشن کیلئے 54 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی،ملک میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے لیے ضمنی گرانٹس منظور کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق تھل ایسٹ، بھمبرا، تھل ویسٹ فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو گیس فراہمی کی سمری منظور کرلی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…