منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک ایکسچینج میں مندی شدت اختیار کرگئی،سرمایہ کاروں کوبڑا نقصان،انڈیکس میں بڑی کمی،سرمایہ کار اپنا سرمایہ نکالنے لگے

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی شدت اختیار کرگئی،کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 424.68پوائنٹس کی کمی سے36122.95پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ67.49فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو80ارب37کروڑ8لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔اورکاروباری حجم بھی صرف 6کروڑ43لاکھ35ہزار

شیئرز تک محدود رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے،بجٹ میں متوقع طور پر ٹیکسوں میں اضافہ اور آئی ایم ایف سے جاری مزاکرات کی غیرو اضح صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتداء سے ہی مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس36076پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن 36ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے پر ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر حصص مارکیٹ منفی اثرات سے نہ نکل سکی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 424.68پوائنٹس کی کمی سے36122.95پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس240.94پوائنٹس کمی سے17077.47پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس971.02پوائنٹس کمی سے57879.78پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس289.34پوائنٹس کمی سے26537.79پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر218کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے88کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ہواجب کہ اسکے مقابلے میں 218کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمایہ کاری مالیت میں 80ارب37کروڑ8لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی

مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب71 ارب61 کروڑ84لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم بھی مایوس کن رہا اور صرف 6کروڑ43لاکھ35ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوجمعرات کی نسبت بھی 35لاکھ79ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت49.50روپے اضافے سے1998روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت48.26روپے

اضافے سے1898.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت122.50روپے کمی سے7240روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت37روپے کمی سے703روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈزلمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،بینک آف پنجاب،لوٹی کیمکل،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،فوجی فرٹیلائزر،میپل لیف،کریسنٹ اسٹیل،پایونیئر سیمنٹ اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…