منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

سابقہ دور حکومت میں زکوۃ کا پیسہ کیسے لوٹا گیا؟اگر ثابت نہ کر سکا تو مستعفی ہو جائوں گا ‘ صوبائی وزیر نے کھلا چیلنج کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی ) پنجاب اسمبلی نے رمضان المبارک کے پیش نظر ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن میں ماہ مقدس کے احترام کا خصوصی خیال رکھنے اور ان پروگراموں میں علمائے اکرام کو مدعو کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ،ایوان میں موجودہ اور سابق وزیر زکو و عشر آمنے سامنے آگئے، وزیر زکو و عشر شوکت لالیکا نے الزام عائد کیا کہ سابقہ دور میں زکوٰۃ کے پیسے کو

غیر منصفانہ طورپر تقسیم کیاگیا اور ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں ،اگر میں یہ ثابت نہ کر سکا تو مستعفی ہو جائوں گا جبکہ ملک ندیم کامران نے صوبائی وزیر کا چیلنج قبول کر لیا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 2 گھنٹے7منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار ددوست مزاری کی صدارت میں شروع ہوا ۔اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے بارے میں متعلقہ پارلیمانی سیکرٹری سبطین رضا نے جواب دئیے ۔وقفہ سوالاات کے بعد رکن اسمبلی میاں عبدالجلیل شرقپوری نے نکتہ اعتراض پر زکوٰۃ کی تقسیم کے حوالے سے بات کی کہ رمضاان کی آمد ہے اس لئے زکوٰۃ کمیٹیوں کی تشکیل مکمل کرکے مستحق لوگوں کو زکوٰۃ تقسیم کی جائے جس پر اجلاس میں موجود صوبائی وزیر عشر وزکوۃ شوکت لالیکا نے کہا کہ (ن) لیگ نے زکوۃ کے پیسوں کو بھی معاف نہیں کیا ،سابق حکومت کے زکوۃ فنڈ کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے۔انہوں نے الزام لگایا کہ سابقہ دور میں زکوۃ کے پیسے کی غیر منصفانہ تقسیم ہوئیں ،میں چیلنج کرتا ہو اگر میں غلط ہوا تو میں مستعفی ہوجائوں گا وگرنہ سابقہ وزیر مستعفی ہوں۔ ملک ندیم کامران نے وزیر زکوۃ و عشر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے دور کا ریکارڈ چیک کریں اور پھر بات کریںا ور جو بھی بات ہو گی وہ اسی ایوان میں سب کے سامنے ہوگی۔رولزکی معطلی کے بعد رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق رائے حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا محمد اعظم معاویہ کی

جانب سے قرار داد پیش کی گئی ۔قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان فاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن میں ماہ مقدس کے احترام کا خصوصی خیال رکھا جائے اور ان پروگراموں میں علمائے اکرام کو مدعو کیا جائے ۔سرکاری کارروائی میں 5آڈٹ رپورٹس لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ریونیوبورڈپنجاب،

اکائونٹس آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن،فنانشل اسٹیمنٹ آف پنجاب حکومت سال2015-16 متفرق اکائونٹس آف پنجاب حکومت سال2016-17 اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز پنجاب حکومت سال2017-18 کی آڈٹ رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی گئیں جنہیں پی اے سی ٹو کے سپرد کردیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد کھوسہ نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی وارداتوں پر پولیس آپریشن کی تجویز دی جس کی وزیر قانون نے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اسی دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی اورکورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس آج (جمعہ) کی صبح نو بجے تک ملتوی کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…