پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،ہمیں بھی قیمتیں بڑھانا ہونگی،قیمتوں میں کتنے فیصد اضافہ ہوگا؟وزیر ریونیو  نے انتہائی تشویشناک اعلان کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اکتوبر سے مذاکرات چل رہے ہیں، دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے،ہمیں بھی قیمتیں بڑھانا ہونگی،ایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے،

قیمتیں آہستہ آہستہ بڑھائیں گے۔جمعرات کو شیریں رحمن کے توجہ دلاؤ نوٹس کاجواب دیتے ہوئے وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہاکہ دو دن پہلے تمام سوالوں کے جواب دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سنجیدگی کا یہ عالم ہے محترمہ موجود ہیں نہیں تھیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اکتوبر سے مذاکرات چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دور میں ڈالر دس فیصد بڑھا۔انہوں نے کہاکہ پی پی دور میں ڈالر کی قیمت میں پچیس اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح نو فیصد سے کم ہو کر آٹھ فیصد تک آئی ہے،پی پی کے پہلے آٹھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 24 فیصد تھی۔ انہوں نے کہاکہ وزیرمملکت ریونیو نے تیل کی قیمتیں مزید بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتیں آہستہ آہستہ بڑھائیں گے۔حماد اظہر کے جواب کے دوران شیری رحمن بہرہ مند تنگی نے احتجاج کیا۔پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر آئی ایم ایف سے مذاکرات پر شیری رحمن نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہاکہ آپ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے کن شرائط پر قرض لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کنٹینر سے اتر کر حقائق پر بات کرتے،پارلیمان سے چھپا کر آئی ایم ایف سے خفیہ معاہدہ کیوں کیا جا رہا ہے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…