کراچی(نیوزڈیسک)حکومت نے آئندہ مالی سال سے درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، فی موبائل فون سیٹ 300 سے ایک ہزار روپے ٹیکس لیا جائے گا۔حکومت نے آئندہ مالی سال میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں، جن میں ایک درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کو100فیصد بڑھانا بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق کم قیمت کے موبائل پر 150روپے ٹیکس عائد تھا، جس کو300 روپے، درمیانی قیمت کے موبائل پر عائد ٹیکس 250سے500 روپے جبکہ اسمارٹ فونز پر ٹیکس کی شرح500روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے حکومت کو ٹیکس ریونیو کی مد میں 6 سے 7 ارب روپے اضافی وصول ہوسکیں گے