منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

23 سال کی جدوجہد کا نتیجہ فردوس باجی، حفیظ شیخ ، اعجاز شاہ اور چپڑاسی ہیں ، کیا تبدیلی ہے ‘ثنا اللہ نے عمران نیازی پر طنزکے نشتر چلا دئیے

datetime 1  مئی‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پارٹی کے یومِ تاسیس پر فردوس عاشق اعوان کا تحفہ دیا ہے ،جمعہ جمعہ آٹھ دن پہلے پی ٹی آئی میں آنے والی خاتون اب پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دے گی تو یقیناً ان کے دل باغ باغ ہو جائیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے یوم تاسیس پر فردوس باجی

کارکنوں کو پیغام دے رہی ہیں تو عمران نیازی کے ساتھیوں کیلئے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے ۔عمران صاحب نے جو کئی سال پہلے پودا لگایا اس کو فردوس باجی اور دوسرے لوگ پانی دے رہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکن جنہوں نے پارٹی کو اپنی زندگیاں دیں آج ان کو فردوس باجی پیغام دے رہی ہیں ۔ عمران نیازی کی 23 سال کی جدوجہد کا نتیجہ فردوس باجی، حفیظ شیخ ، اعجاز شاہ اور چپڑاسی ہیں ، کیا تبدیلی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…