بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے

datetime 30  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید17ارب34کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت37.64فیصدکم جبکہ66.25فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی

جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37036پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی، جس نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس36704پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس241.83پوائنٹس کمی سے36784.44پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،216کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 17ارب34کروڑ64لاکھ67ہزار992روپے کی

کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب5 ارب30 کروڑ82لاکھ41ہزار221روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر11کروڑ6لاکھ48ہزار240شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت6کروڑ68لاکھ7ہزار170شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت159.89روپے اضافے سے3498.89روپے اور

نیسلے پاک کے حصص کی قیمت120.00روپے اضافے سے7750.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت38.00روپے کمی سے1431.00روپے اورموری بریوری کے حصص کی قیمت22.00روپے کمی سے775.00روپے ہوگئی۔منگل کویونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ23لاکھ59ہزارشیئرز کے ساتھ

سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے کمی سے13.36روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 93لاکھ36ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سے22.76روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس159.18پوائنٹس کمی سے17405.04پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس817.17پوائنٹس کمی سے59213.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس62.43پوائنٹس کمی سے27014.21پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…