ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کی کرسی پر نظریں جمالیں، ناکامی کی صورت میں اگلا ٹارگٹ کیاہوگا؟نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کردیا

datetime 30  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے بہت خدمات ہیں۔جہانگیر ترین نے پارٹی اور عمران خان پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جب کہ پنجاب کی حکومت بنانے میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔تاہم جہانگیر ترین جن آزاد اراکین کو پارٹی میں لائے ہیں ان سے کیے ہوئے وعدے بھی تو پورے کرنے تھے۔

اس لیے جہانگیر ترین کا نام پھر سے منظر عام پر آنے لگا ہے،پی ٹی آئی میں جب سے تبدیلی کی لہر چلی ہے تب سے عمران خان صاحب نے انہیں پی ٹی آئی میں پھر سے ایکٹو کر دیا ہے۔دوسری طرف جہاگیر ترین کا اینٹی گروپ شاہ محمود قریشی بھی تو ساری زندگی وزیر خارجہ رہنے کے لیے نہیں ہیں وہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سپنے دیکھ رہے ہیں۔خواہش تو ان کی وزیر اعظم بننے کی ہے لیکن ایسا تو ممکن ہو نہیں سکتا۔لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کوئی چھوٹی چیز نہیں ہوتی۔پنجاب آدھا پاکستان بنتا ہے۔اس لیے اب جب بات آئے گی شاہ محمود قریشی کی کہ انہیں پنجاب میں کوئی پوزیشن ملے گی یا نہیں تو شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں ہرایا گیا۔ان کے مقابلے پر ایک امیدوار کو لایا گیا جسے جہانگیر ترین نے سپورٹ کیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس پارٹی کے لوگ صرف عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔عمران خان کچھ بھی کہہ دیں پی ٹی آئی کے سپورٹرز ان کا دفاع کرتے ہیں اور آخرپہ ان کے پاس ایک ہی بات ہوتی ہے کہ جو بھی ہے عمران خان کرپٹ تو نہیں ہے نہ۔نجم سیٹھی کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی اور کھینچاتانی شروع ہو چکی ہے دیکھتے ہیں اس حکومت کا مستقبل کیا بنتا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی تھی لیکن اب کافی دنوں سے دونوں جانب خاموشی ہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…