اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی،درجہ حرارت میں اضافے سے ملک کے زیادہ تر حصے گرمی کی لپیٹ میں آگئے، حبس اور لو کے تھپیڑوں سے لوگوں کا براحال 

datetime 29  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد /لاہور (این این آئی) ملک میں درجہ حرارت میں اضافے سے زیادہ تر حصے گرمی کی لپیٹ میں آگئے، حبس اور لو کے تھپیڑوں نے لوگوں کا براحال کر دیا، لوگوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مشروبات اور تربوز و خربوزے جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا،جنوبی پنجاب اور بالائی جنوب مشرقی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں سورج کی تپش میں تیزی آگئی اور موسم روز بروز گرم ہونے لگا،لوگوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مشروبات اور تربوز و خربوزے جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔موسم کی تبدیلی کے باعث بیشتر علاقوں میں مختلف بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے ساتھ سندھ میں سکھر، بدین، حیدر آباد، نواب شاہ، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں گرمی ہی گرمی ہے۔ادھر پنجاب میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں حبس نے لوگوں کا برا حال کر دیا،بلوچستان میں نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، حب میں بھی گرم ہواؤں کا راج رہا،شمالی بلوچستان میں متعدد مقامات پر موسم بہتر رہا۔خیبر پختون خوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، چارسدہ، مانسہرہ، بنوں سمیت دیگر شہروں کا موسم بھی کچھ گرم سا ہوگیا ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ژوب، مالا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔  ملک میں درجہ حرارت میں اضافے سے زیادہ تر حصے گرمی کی لپیٹ میں آگئے، حبس اور لو کے تھپیڑوں نے لوگوں کا براحال کر دیا، لوگوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مشروبات اور تربوز و خربوزے جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…