اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تبدیلی کی جھلک، غریب خاتون کو7لاکھ کا بل بھجوا دیاگیا، خاتون بل دیکھتے ہی بے ہوش، اہل خانہ نے ہسپتال پہنچادیا

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے  (آئن لائن)لیسکو کینال پارک سب ڈویڑن نے اڑھائی مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر خاتون کو سات لاکھ روپے بجلی کا بل بھیج دیا۔ وفاقی محتسب اور نیپرا کی طرف سے خاتون کے حق میں فیصلہ دینے کے با وجود لیسکو حکا م نے رواں ماہ کے بل میں بھی سابق رقم شامل کر دی،غریب خاتون غش کا کھا بے ہوش گئی،

اہل خانہ نے   خاتون   ہسپتال لے کر پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لیسکو کینال پارک سب ڈویڑن مریدکے کے عملہ نے100یونٹ کی ایوریج والے کنزیومر نمبر05116410448800Rکو اچانک30ہزار سے زائد کا سات لاکھ سے زائد بل ارسال کر دیا۔قذافی پارک مریدکے کی رہائشی غریب خاتون راحیلہ جمیل نے وفاقی محتسب کی عدالت میں اپنا کیس پیش کر دیا جس نے نیپرا کو حتمی فیصلہ کی تلقین کر دی۔ نیپرا کی طرف سے معاملہ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد خاتون کو ڈالے گئے یونٹ غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے فقط دو ہزار اٹھارہ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی ہدائت جاری کی گئی مگر لیسکو حکام نے نیپر ا سمیت دیگر اداروں کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے تازہ بل میں دوبارہ سات لاکھ روپے کی رقم شامل کر دی۔ غریب خاندان کو بجلی کا بھاری بل ڈالنے پر خاندان کے افراد کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں مقامی ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ خاتون کے بیٹے علی رضا نے پریس کلب میں روتے ہوئے بتایا کہ واپڈا اہلکار گھر آ کر مقدمہ درج کرانے اور پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں جس سے ان کی زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیسکو کینال پارک سب ڈویڑن نے اڑھائی مرلہ کے مکان میں رہائش پذیر خاتون کو سات لاکھ روپے بجلی کا بل بھیج دیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…