منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہر قائد میں غلط انجکشن لگنے سے ایک اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکٹر کی مبینہ غلفت سے بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ایک اور بچی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا، رکشہ ڈرائیور والد گزشتہ رات سانس میں تکلیف کی وجہ سے اپنی بچی کو گلشن اقبال کے علاقے میں نجی کلینک لے کر پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے اسے غلط انجیکشن لگا دیا۔

والد نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کو جیسے ہی غلط انجیکشن لگایا اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور پھر ڈاکٹر وہاں سے فرار ہوگیا۔بچی کے والد نے فوری طور پر اطلاع پولیس حکام کو دی جس کے بعد نفری گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع کلینک پہنچی۔ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر عدنان نامی جعلی ڈاکٹر کو ایم بی بی ایس کا مطلب نہیں معلوم اور وہ کلینک چلا رہا تھا۔پولیس نے ساری رات چھاپے مار کر جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس میں ناکامی کا سامنا رہا البتہ کچھ دیر قبل ڈاکٹر عدنان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اور اہل خانہ نے قانونی کارروائی کے لیے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے مزید کارروائی کا آغاز نہ ہوسکا۔ایم ایل او نے موقف اختیار کیا کہ وہ چھٹی پر ہیں اس لیے ڈیوٹی پر نہیں آئیں گی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے نجی اسپتال میں بھی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 3 ماہ کے بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ دوسری شدید متاثر ہے۔ والد کے مطابق ڈاکٹرز نے بچے کو ہائی ڈوز دوا دی جس نے ری ایکشن کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…