جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

چھٹی مردم شماری کی حتمی رپورٹ میں آبادی 89 ہزار 894 کم ہو گئی،سب سے زیادہ کمی کس صوبے میں آئی؟حیران کن انکشافات

datetime 28  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)چھٹی مردم شماری کی مجوزہ حتمی رپورٹ میں ملک اور صوبوں کی آبادی عبوری رپورٹ کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے۔پاکستان کی مجموعی آبادی اب 89ہزار 894کی کمی کے ساتھ 20 کروڑ 76لاکھ 84ہزار 626 ہوگئی ہے، گذشتہ سال مردم شماری کی عبوری نتائج شائع کیے گئے تھے جس کی بنیاد پر عام انتخابات کرائے گئے۔

مسلم لیگ(ن)کی وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مردم شماری کے پانچ فیصد ڈیٹا کی اسکروٹنی کی جائیگی جس پر تاحال عمل نہ ہوا، محکمہ شماریات کے معتبر ذرائع کے مطابق صوبوں ، فاٹا اور اسلام آباد کی آبادی کم ہورہی ہے، مردم شماری 2017 کی ابتدائی رپورٹ میں ملک کی مجموعی آبادی 20کروڑ 77لاکھ 74ہزار 520 ہے۔حتمی رپورٹ کے تحت صوبوں کی آبادی بھی کم ہوگئی ہے،سندھ میں 31ہزار 541 ،پنجاب میں 22ہزار 787، خیبر پختونخوا کی آبادی میں 14ہزار 451اور بلوچستان کی آبادی میں 9279 کمی آئی ہے، فاٹا میں 8 ہزار 632 جبکہ اسلام آباد میں 3ہزار 204 افراد کی کمی آئی ہے۔مردم شماری کی حتمی رپورٹ کے تحت پنجاب کی آبادی 109,989,655 ہو گئی ہے، سندھ کی آبادی 47,854,510 ہو گئی ہے، بلوچستان کی آبادی 12,335,129 ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا کی آبادی 30,508,920، فاٹا کی آبادی4,993,044اور اسلام آباد کی آبادی2,003,468ہوگئی ہے۔محکمہ شماریات کے متعلقہ افسروں نے ابتدائی اور فائنل رپورٹ میں آنے والے فرق کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ بلاکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی جبکہ حتمی رپورٹ مردم شماری کے فارم ٹو کا تفصیلی ریکارڈ مرتب کرکے تشکیل دی گئی ہے۔

محکمہ شماریات کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ 1998 کی مردم شماری میں 32لاکھ کا فرق آیا تھا تاہم اس بار ایک فیصد بھی کم کا فرق ہے جو کہ دنیا بھر میں مردم شماری کے نتائج میں معمول کی بات ہے، محکمہ شماریات کے رکن سینسز اینڈ سروے حبیب خٹک کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ مشترکہ مفادات کی کونسل کی منظوری کے بغیر جاری نہیں کی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…