اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عالمی برادری قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لے، قطرکامطالبہ

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطر نے قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے

ایک بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کیخلاف صہیونی ریاست کے مجرمانہ تصرفات روکنے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ٹویٹر پر پوسٹ متعدد ٹویٹس میں قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے مسلسل دھاوے القدس اور الاقصیٰ کے حوالے سے عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری کی توجہ ایک بار پھر قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کی غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف متوجہ کرانا چاہتے ہیں۔ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی یہودی آبادکار روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں گھس کر مذہبی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مسلسل یہ سنتے آرہے ہیں کہ قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اورفلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی نفی کی سازش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…