ممبئی (این این آئی) خوبرو بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے نئی آنیوالی فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3D‘ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔یہ فیصلہ لیتے ہی انہوں نے سب سے پہلے فلم میں اپنے ساتھی اداکار ورن دھوان کو فون کر کے بتایاجس پر ورن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کترینہ نے فلم چھوڑنے سے پہلے مجھے بتایا۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق ریمو ڈی سوزاکہ ہدایت کردہ فلم ’اسٹریٹ ڈانسر 3D‘ سے اداکارہ کترینہ کیف کی اچانک برخاستگی کی بیشتر وجوہات گردش کر رہی تھیں ،تب ہی فلم کا مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار ’ ورن دھوان‘ نے ریکارڈ پرکترینہ کے فیصلے کی اصل وجہ بتادی ہے۔