معروف جریدے فوربز نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کومسلسل پانچویں برس دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا ہے۔ انجیلا کو اس اعزاز کا اہل بنانے کا باعث محض ان کا عہدہ نہیں ہے بلکہ ان کے مضبوط اعصاب، قوت برداشت اور متعدد دیگر خصوصیات کا بھی کمال ہے، جس کی بدولت وہ دنیا بھر کی خواتین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہیں اور فوربز کی فہرست میں بھی دیگر ہم پلہ خواتین کو مسلسل پانچویں برس پیچھے چھوڑنے میں ثابت قدم رہیں۔ برطانوی ادارے ٹیلی گراف نے انجیلا مرکل کی شخصیت کااحاطہ کرتے ہوئے بطور خاص ان کی پانچ خوبیوں کا ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے ادارے کے بقول انہوں نے خود کو اس اعزاز کا اہل ثابت کیا ہے۔
انجیلا واحد یورپی لیڈر ہیں جو روسی صدر پوٹن سے نمٹنے کا گر جانتی ہیں۔2007میں صدر پوٹن نے انجیلا مرکل سے مذاکرات کے دوران اپنے ملازمین کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کے پالتو کتے لیبراڈور کو مذاکراتی کمرے سے باہر نہ نکالیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پوٹن انجیلا کے کتوں کے خوف سے آگاہ تھا ۔ اس موقع پر انجیلا نے کہا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ پوٹن نے ایسا کیوں کیا، اس لئے کہ وہ خود کو مرد ثابت کرنا چاہتے تھے۔ وہ اپنی کمزوریوں سے خوفزدہ ہیں۔ روس
کے پاس کچھ بھی نہیں نہ ہی کامیاب سیاست اور نہ ہی معیشت ، ان کے پاس بس یہی ہے۔




















































