لاہور (این این آئی) سوشل میڈیا میں ڈب میش ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ارفع فریال کی ڈرامہ سیریل ضدی میں اداکاری ناظرین میں مقبول ہونے لگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ہدایتکار ہمایوں سعید کی پروڈکشن سکس سگما کے تحت بننے والی مذکور
سیریل میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے مزید ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی آفرز ملنا شروع ہو گئی ہیں۔ارفع فریال کا کہنا تھا کہ وہ وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں جو آخری مراحل میں ہے، وکالت مکمل کرنے بعد فلم اور ٹی وی پر مزید کام کریں گی۔