جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

بچوں کے لیے اندھیروں میں ’تارے‘ ڈھونڈتے شوبز کے ستارے

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں بچوں کی تعلیم ایک بڑا مسئلہ ہے، جس پر قابو پانے کے لیے کافی کام بھی ہورہا ہے مگر اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بچوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے31 اسٹار اکھٹے ہوگئے۔

فلاحی ادارے ’دی سٹیزن فاؤنڈیشن‘ کے لیے ڈریم اسٹیشن پروڈکشن کی جانب سے پاکستان کے31 فنکاروں کو ’میوزک فور اے کاز‘ (موسیقی ایک مقصد کے لیے) کے تحت اکھٹا کرکے ایک گانا بنایا گیا۔یوٹیوب پر جاری ہونے والے گانے کو کاشان ادمانی نے کمپوز کیا جس میں متعدد فنکاروں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گانے کو بنانے میں اپنی خدمات دینے والے فنکاروں میں عباس علی خان، افشین حیات، احسن باری، الفریڈ ڈی میلو، ایلکس شہباز، علی خان، علیشیاہ ڈیاس، اسد احمد،اسد رشید، بابر شیخ، بلال علی، عماد رحمٰن، فہد احمد، فاروق احمد، حرا مانی، کاشان ادمانی، نتاشا بیگ، نازیہ زبیری، عمران شریق، رافع اسرار، قائد احمد، ریحان ناظم، سعد حیات، سیف عباس رضوان، شانے، شیری رضا، عمر نارو، عثمان ریاض، وائس خان، وقاص حسین، زین العابدین اور ڑالے سرحدی شامل ہیں۔گانے کے بول کاشان ادمانی اور ایس کے کالش نے لکھے۔یوٹیوب پر اپ لوڈ گانے کے کیپشن میں فلاحی ادارے کے کام کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا گیا کہ دی سٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان میں غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا کام کرتی ہے۔پاکستان میں تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کاشان ادمانی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ گانا اس مقصد سے بنایا کہ امیر طبقہ غریب طبقے کے بچوں کے بارے میں بھی سوچے، یہ بچے معیاری تعلیم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اور یہی ملک کا مستقبل ہیں، اگر ہم نے آج انہیں تعلیم نہ دی تو ہم آنے والی نسل کے لیے کیا معاشرہ چھوڑ کر جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…