ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فنکاروں کے درمیان فٹنس کا مقابلہ

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بالی ووڈ فنکاروں کی تو خود کو فٹ رکھنے کے لیے جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم اب پاکستانی فنکاروں نے بھی خود کو فٹ اور اسمارٹ رکھنے کے لیے ورزش کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید بالی ووڈ کے کسی خان سے کم نہیں، 40 سال سے زائد کی عمر میں بھی ہمایوں سعید بالی ووڈ

خانز کی طرح اسمارٹ نظر آتے ہیں، تاہم وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ فٹ رہنے کے لیے سخت محنت کرتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اپنے کھانے پینے کے شوق سے متعلق بتاتے ہوئے کہا جب نہاری کھانے کا بہت شوق ہو تو پھر اگلی فلم تک فٹ ہونے کے لیے یہ سب تو کرنا پڑتا ہے۔صرف ہمایوں سعید ہی خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش نہیں کرتے بلکہ نامور اداکارہ ماورا حسین اورعلی ظفر نے بھی اپنی ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ بھی ہمایوں سعید سے کم نہیں۔ ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ بالکل اسی طرح ورزش کرتی نظر آرہی ہیں جیسے ہمایوں سعید کررہے ہیں۔علی ظفر بھی پیچھے نہیں رہے ہمایوں سعید اورماورا حسین کی دیکھا دیکھی انہوں نے بھی دونوں اداکاروں کے انداز میں ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں اور وہ فٹ اور اسمارٹ رہنے کے لیے کڑی محنت کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…