بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کے اٹھارہ اکائونٹس جعلی سامنے آئےگئے یومیہ کتنے ارب کی کرپشن کر رہی ہے؟ عمران خان نیب کو کیا کہتے ہیں ؟مریم اورنگزیب نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے حکومت پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اٹھارہ اکائونٹس جعلی سامنے آئے ہیں ، کوئی جواب نہیں دیا ،چیلنج کرتی ہو فواد چوہدری پاپڑ والے کے اکائونٹ کی تفصیلات بتائیں ،پشاور میں کھڈے کھود کر اربوں کی کرپشن کی گئی،عمران خان خود نیب کو کہتے ہیں مزید کیسز بنائو،ملک دشمن حکومت کے خلاف ن لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔

پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہم انہیں سیاسی شہید ہونے نہیں دیں گے ان سے ،عوام پوچھیں گے۔انہوںنے کہاکہ ان کے ڈی این اے میں بدتمیزی ہے ، یہ میڈیا کو بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایک خالی برتن ہے اس میں صرف شور ہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن حنیف عباسی جیت رہے تھے راولپنڈی میں حنیف عباسی کا کام بول رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب کی صحت پر پنجاب حکومت نے سیاست کی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا ان ہسپتالوں میں علاج نہیں ہونے دیا جو انہوں نے بنائے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی تمام قیادت کو مبارک ہو ان کا بیٹا گھر آگیا ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ حنیف عباسی نے ناکردہ گناہ کی سزا کاٹی ،حکومت عوام کے سامنے مہنگائی کو سابقہ حکومت کی کارکردگی کا جھوٹ بول رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے اٹھارہ جعلی بینک اکائوںٹس سامنے آئے جس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چیلنج کرتی ہو فواد چوہدری پاپڑ والے کے اکاونٹ کی تفصیلات بتائیں ۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے پاس الزام لگانے کا وقت ختم ہو گیا ،آپ حکومت میں ہیں کنٹینر پر نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ بیٹیوں کا خیال کریں دوسروں کی بیٹیوں پر الزام تراشی نہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساٹھ کروڑ کے اثاثوں سے اربوں کہاں سے آئے ؟

انہوںنے کہاکہ پشاور میں کھڈے کھود کر اربوں کی کرپشن کی گئی انہوںنے کہاکہ یومیہ سولہ ارب کی کرپشن کی جارہی ہے،عمران خان خود نیب کو کہتے ہیں مزید کیسز بنائو ۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن حکومت کے خلاف ن لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک جس کرب سے گزر رہا ہے سب حکومت کو گھر جانا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کی ہے تو ثابت بھی کریں ۔

انہوںآئی ایم ایف نے حکومت کی نالائقی کی وجہ سے ان سے ملنے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ رمضان میں اتنی مہنگائی ہوگی کہ روزہ کھولنا مشکل ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی اپنی نالائقی چھپا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دکھی دل سے کہہ رہی ہوں بجلی مزید مہنگی ہوگی ڈالر بھی مزید اوپر جائیگا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…