فیس بک کے مالک کی سیکیورٹی پر سالانہ تین ارب 20کروڑ روپے خرچ

20  اپریل‬‮  2019

نیویارک(این این آئی)حالیہ چند برس میں فیس بک پر جعلی خبروں کی ترسیل اور پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے بانی مارک زکربرگ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سال 2018 میں اپنی اور اپنے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر خرچ کرنے پڑے۔یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ فیس بک کے سی ای اومارک زکربرگ کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے اور انہیں کمپنی سے

کوئی بونسز یا مراعات وغیرہ بھی نہیں ملتی مگر ان کی سیکیورٹی پر ہرسال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ فیس بک پر جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا۔تاہم مارک زکربرگ نے سال 2018 نے سیکیورٹی کی مد میں دگنا اضافہ کردیا یعنی سال 2017 میں ان کی سیکیورٹی پر 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مارک زکربرگ نے سیکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔واضح رہے کہ فیس بک کو غلط معلومات پھیلانے، آن لائن سیاسی پروپیگنڈہ، معلومات کی چوری اور پرائیوسی خدشات کی وجہ سے شدید مخالفت کا سامنا رہا۔دوسری جانب امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کی خدمات حاصل کی جس نے فیس بک کی اجازت کے بغیر ہی کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات کی چوری کی اور انتخابات میں مداخلت کی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ فیس بک کی چیف آپریٹرنگ افسر شیریل سینڈبرگ نے سال 2018 میں 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا گھر خرید جبکہ گزشتہ انہوں نے 2 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کا گھر خریدا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…